QR codeQR code

بچوں کی تعداد میں اضافہ ہرصورت میں ایک ثقافت میں تبدیل ہونی چاہیے

رہبر انقلاب اسلامی نے امیر المومنین علیہ السلام اور حضرت فاطمہ زھرا سلام علیھا کی شادی کے موقع پر نئے جوان شادی شدہ جوڑوں سے ملاقات میں فرمای

5 Aug 2019 گھنٹہ 1:13

رہبر انقلاب اسلامی نے امیر المومنین علیہ السلام اور حضرت فاطمہ زھرا سلام علیھا کی شادی کے موقع پر نئے جوان شادی شدہ جوڑوں سے ملاقات میں فرمایا


بچوں کی تعداد میں اضافہ ہرصورت میں ایک ثقافت میں تبدیل ہونی چاہیے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر سے شایع ہونے والی خبر سے متعلق ، رہبر انقلاب اسلامی نے امیر المومنین علیہ السلام اور حضرت فاطمہ زھرا سلام علیھا کی شادی کے موقع پر نئے جوان شادی شدہ جوڑوں سے ملاقات میں فرمایا اور اس کو متن کی صورت میں شایع کیا گیا ہے۔
اس کا متن درج ذیل ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میں ابتداء میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ، چاہے لڑکا ہو یا لڑکی ازدواج دونوں کے لیے ایک بڑی نعمت ہے لیکن بہت سے افراد اس پر توجہ نہیں دیتے۔  اللہ آپ کو توفیق دے تاکہ آپ بہترین  شریک حیات کا انتخاب کرسکیں یہ ایک نعمت الھی ہے اور اس کا شکر ادا کیا جانا چاہیے۔
اس نعمت کا شکر یہ ہے کہ جس طرح اللہ نے حکم دیا ہے ایسے طرح خانوادہ کو تشکیل دینا چاہیے۔ شادی شدہ زندگی کو جس قدر اسلامی طرز پرتشکیل کیا جائے انتا ہی شکر الھی ادا ہوگا۔
یہ جو حدیث آپ کے سامنے بیان کی " تَناکَحوا تَناسَلوا تَکثُروا " اس میں کہا گیا ہے اللہ چاہتا ہے کہ مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہو اور حقیقت میں ایسی طرح ہے۔جب دوسے افراد دنیا میں زیادہ ہیں تو مسلمانوں کو نا سے زیادہ ہونے چاہیے۔
نکتہ مہم یہ ہے  کہ شوہر اور بیوی ایک دوسرے کو حق اور سعادت کے راستے کی جانب رہنمائی کریں ، مرد اپنی زوجہ کی درست سمت میں رہنمائی کرسکتا ہے اور ایسی طرح بیوی بھی اپنے شوہر کی سعادت  کی جانب رہنمائی کرسکتی ہے۔دو میاں بیوی بلکل کی مثال ایک مورچے میں لڑنے والے سپاہیوں کی طرح ہے جو شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 432814

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/432814/بچوں-کی-تعداد-میں-اضافہ-ہرصورت-ایک-ثقافت-تبدیل-ہونی-چاہیے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com