تاریخ شائع کریں2019 4 August گھنٹہ 23:43
خبر کا کوڈ : 432812

افغانستان میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک و زخمی

کارکنوں کی ایک گاڑی کے راستے میں زور دار دھماکے میں دو افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک نجی ٹی وی کے کارکنوں کی گاڑی کے راستے میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے
افغانستان میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک و زخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک نجی ٹی وی کے کارکنوں کی گاڑی کے راستے میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل میں افغان نجی ٹیلی ویژن چینل خورشید کے کارکنوں کی ایک گاڑی کے راستے میں زور دار دھماکے میں دو افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے  ہوا۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے  کہ ہلاک ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور اور ایک راہگیر شامل ہے۔ افغان وزارت صحت کے ترجمان نے بھی  کہا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی اس کے محرکات معلوم ہوسکے ہیں۔ تاہم کابل میں اس طرح کے دہشت گردانہ حملے داعش اور طالبان کے عناصر ہی انجام دیتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjv8ex8uqetoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ