تاریخ شائع کریں2019 2 August گھنٹہ 18:00
خبر کا کوڈ : 432485

مسلمانوں میں اتحاد کی ضرورت اور عمل درآمد

آج مسلمانوں کو کسی بھی زمانے سے زیادہ سخت مشکلات کا سامنا ہے
قرآن اور حدیث کی روشنی میں مسلمان آپس مین بھائی بھائی ہیں اور ایک دوسور کو بغیر کسی تعصب کے قبول کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے
مسلمانوں میں اتحاد کی ضرورت اور عمل درآمد
مسلمانوں میں اتحاد کی ضرورت اور عمل درآمد
تقریب خبر رساں اجنسی کے مطابق ، کسی سے بھی یہ بات ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ آج مسلمانوں کو کسی بھی زمانے سے زیادہ سخت مشکلات کا سامنا ہے اور دین اسلام کے خلاف مختلف قسم  کی سازشیں جارہی ہیں ، جس میں سے سر فہرست مسلمان مذاہب کے درمیان تفرقہ انگیزی ہے۔
مسلمانوں کے درمیان پائے جانے والے مشترکہ اصول جن میں توحید ، نبوت ، قیامت جیسے اصولوں کو  بنیاد بنا کر دشمن سے مقابلہ کرنے کا زمینہ فراہم کیا جاسکتا ہے کیوں کے مسلمانوں کے سامنے دشمن مشترک ہے۔
تقریب مذاہب یعی علماء کرام کی اُن کوششوں اور کاوشوں کو کہا جاتا ہے جو وہ مسلمان مذاہب کو قریب لانے کے لیے انجام دیتے ہیں اور ایک دوسرے مذاہب کی نسبت شناخت اور درست معلومات کو فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
سوال ایجاد ہوتا ہے آیا مسلمان مذہاب کے درمیان اتحاد ممکن ہے۔۔؟ اس کا جواب قرآن کریم اور احادیث کی روشنی میں با آسانی دیا جاسکتا ہے، قرآن کریم مین خداوند متعال فرماتا ہے"إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُواْ بَیْنَ أَخَوَیْکُمْ» (حجرات، 10 )" یعنی مومنین آپس میں بھائی بھائی ہیں۔
قرآن اور حدیث کی روشنی میں مسلمان آپس مین بھائی بھائی ہیں اور ایک دوسور کو بغیر کسی تعصب کے قبول کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔یہ کام ایسی وقت ہوسکتا ہے جب مسلمان آپس میں اختلافات کو بھلا کر باہمی رواداری اور مشترکات پر عمل پیرا ہوجایئں۔
https://taghribnews.com/vdcfc0djtw6dmja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ