تاریخ شائع کریں2019 28 July گھنٹہ 15:19
خبر کا کوڈ : 431709

مسلمانوں کے درمیان وحدت سے کیا مراد ہے؟

مجمع جہانی کے گروہ تفکر و اندیشہ کی جانب سے کہا گیا ہے ، و
وحدت کا درست معنا یہ ہے کہ ہر مذہب و مکتب اسلام اپنے اساسی اور بنیادی اصولوں پر قائم رہے اور دوسرے مذہب سے متعلق اپنے اختلاف پر وسعت نظری کا مظاہرہ کرے
مسلمانوں کے درمیان وحدت سے کیا مراد ہے؟
مسلمانوں کے درمیان وحدت سے کیا مراد ہے؟

تقریب خبرساں ایجسنی کے مطابق ، مجمع جہانی کے گروہ تفکر و اندیشہ کی جانب سے کہا گیا ہے ، وحدت سے مراد یہ نہیں ہے کے تمام مذاہب اسلامی ایک دوسرے میں ضم ہوجائے اور کوئی اختلاف ہی باقی نا رہے اور نا ہی ایسا ممکن ہے۔ بلکہ وحدت کا درست معنا یہ ہے کہ ہر مذہب و مکتب اسلام اپنے اساسی اور بنیادی اصولوں پر قائم رہے اور دوسرے مذہب سے متعلق اپنے اختلاف پر وسعت نظری کا مظاہرہ کرے اور ان اختلافات کو امت اسلامی کے لیے ضرر کا باعث  بنے نا دے۔ قرآن کریم بھی یہی کہتا ہے " ولا تَنازَعُوا فَتفْشَلُوا و تَذهبَ ریحکم و اصبروا انّ اللّه مع الصابرین "سورہ انفال آیت 46
موجودہ حالات میں مسلمانوں کے درمیان وحدت ایک ایسی اساسی ضرورت ہے جس کا انکار کرنا خطرے کا باعث ہے ۔ مسلمانوں کے درمیان اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور اس کی ترویج کے لیے علماء اور دانشمدوں کو بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔
مسلمانوں کے درمیان اتحاد نہ ہونے کہ وجہ سے مسلمانوں نے شدید نوعیت کے نقصانات اٹھائے ہیں جس کا خمیازہ امت آج تک بھر رہی ہے۔
جن عوامل کے ذریعہ مسمانوں کے درمیان تفرقہ ایجاد کیا گیا ہے وہ درج ذیل ہیں۔
استعمار
درباری علماء
اتحاد مخالف نشر و اشاعت
اندھا مذہبی تعصب
قومیت و نسل پرستی
مسلمانوں کو متحد کرنے کیلیے ان امور کو برطرف کرنا ضرور ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdzf0onyt0s56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ