QR codeQR code

ایران کے تیار کردہ آلات حرب دنیا میں بتہرین نوعیت کے ہیں

ایران کی برّی فوج کی جہاد خودکفا تنظیم کے سربراہ مسعود خزائی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا

27 Jul 2019 گھنٹہ 22:54

ایران کی برّی فوج کی جہاد خودکفا تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے تیار کردہ دفاعی سازوسامان کا بیرونی سازوسامان سے بخوبی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔


ایران کی برّی فوج کی جہاد خودکفا تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے تیار کردہ دفاعی سازوسامان کا بیرونی سازوسامان سے بخوبی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی برّی فوج کی جہاد خودکفا تنظیم کے سربراہ مسعود خزائی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی دفاعی صنعت، دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی بنیاد پر آگے بڑھ رہی ہے، کہا ہے کہ ایران کی برّی فوج کی جہاد خودکفا تنظیم نے تمام شعبوں میں اپنی ضرورت کے وسائل تیار کر لئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ علاقائی خطرات کا دائرہ غیر علاقائی خطرات تک وسیع ہو چکا ہے، ایران کی برّی فوج کی جہاد خودکفا تنظیم کی تحقیقاتی اور پیداواری سرگرمیاں بھی مسلح افواج کی ضروریات کی بنیاد پر بڑھتی جا رہی ہیں۔
مسعود خزائی نے کہا کہ ایران کی دفاعی صنت اور اس کی پیداوار، جدید ترین ٹیکنالوجی کی بنیاد پر بہترین معیار کی حامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 431597

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/431597/ایران-کے-تیار-کردہ-آلات-حرب-دنیا-میں-بتہرین-نوعیت-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com