QR codeQR code

بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں

علی شمخانی نے منگل کے روز تہران میں فلسطین کی تحریک حماس کے نائب سربراہ صالح العاروری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

23 Jul 2019 گھنٹہ 18:06

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینوں کی تحریک مزاحمت کی مکمل کامیابی تک اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت جاری رہے گی


ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینوں کی تحریک مزاحمت کی مکمل کامیابی تک اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت جاری رہے گی۔
علی شمخانی نے منگل کے روز تہران میں فلسطین کی تحریک حماس کے نائب سربراہ صالح العاروری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی امنگوں کی حمایت اسلامی انقلاب کے اصولوں میں سے ہے اور فلسطین کی تحریک مزاحمت کی مکمل کامیابی  تک ایران کی جانب سے حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انھوں نے سینچری ڈیل سازشی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے عزم و ارادے کے منافی کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکے گا۔
علی شمخانی نے کہا کہ بعض عرب ممالک کے حکمراں آج صیہونی دشمن  سے جا ملے ہیں اور وہ مسلمانوں کا خون بہانے کے لئے امریکہ و اسرائیل سے فوجی مشیروں کی مدد لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی و کامیابی کا واحد ذریعہ استقامت ہے۔
اس ملاقات میں صالح العاروری نے بھی فلسطینی عوام کی مدد و حمایت پر ایران کی قدردانی کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ فلسطینی عوام پر صیہونی وحشیانہ جرائم کا کوئی خوف نہیں ہے اور وہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 431038

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/431038/بچوں-کی-قاتل-غاصب-صیہونی-حکومت-کے-مقابلے-میں-فلسطینی-عوام-ساتھ-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com