QR codeQR code

امریکہ فوج کی کا کام قیام نہیں بلکہ تباہی مچانا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ونزوئلا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

20 Jul 2019 گھنٹہ 18:37

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ نے جہاں بھی قدم رکھا وہاں اس نے تباہی و بربادی مچائی اور دہشت گردی کو فروغ دیا ہے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ نے جہاں بھی قدم رکھا وہاں اس نے تباہی و بربادی مچائی اور دہشت گردی کو فروغ دیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ونزوئلا میںص حافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے جہاں بھی قدم رکھا وہاں اس نے تباہی ، بربادی اور دہشت گردی پھیلائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے ونزوئلا پہنچنے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے جہاں بھی قدم رکھا وہاں اس نے بد امنی اور دہشت گردی کو فروغ دیا اور خلیج فارس میں بھی امریکہ اپنی اسی پالیسی پر گامزن ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کی کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں امریکہ نے امن و ثبات قائم کیا ہو۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ دنیا میں شرارت اور اور دہشت گردی کو فروغ دینے کا ذمہ دار ہے ، تمام دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ نمایاں ہے۔


خبر کا کوڈ: 430499

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/430499/امریکہ-فوج-کی-کا-کام-قیام-نہیں-بلکہ-تباہی-مچانا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com