تاریخ شائع کریں۲۹ تير ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۸:۳۳
خبر کا کوڈ : 430498

سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے امریکی فوج کے داخلے کی اجازت دے دی

شاہ سلمان نے سرزمین وحی پر امریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی
سعودی عرب کے امریکہ نواز ظالم و جابر بادشاہ شاہ سلمان نے سرزمین وحی پرامریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی
سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے امریکی فوج کے داخلے کی اجازت دے دی
سعودی عرب کے امریکہ نواز ظالم و جابر بادشاہ شاہ سلمان نے سرزمین وحی پرامریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی ۔
مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز ظالم و جابر بادشاہ  شاہ سلمان نے سرزمین وحی پر امریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی ۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ نے امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں سعودیہ میں امریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔امریکی ٹی وی چینل سی ای این نے کہا ہے کہ امریکہ نے سیکڑوں امریکی فوجی سعودی عرب روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پہلے مرحلے میں 500 امریکی فوجی ریاض کے قریب شہزادہ سلطان ہوائی اڈے پر تعینات ہوں گے۔ عرب ذرائع کے مطابق امریکی فوجیوں نے جہاں بھی قدم رکھا ہے وہاں انھوں نے تباہی مچائی ہے ۔ عرب ذرائع کے مطابق سرزمین وحی پر امریکی فوجیوں کی تعیناتی درحقیقت حرمین شریفین کی بہت بڑی بے حرمتی ہے۔ مسلمانوں کو سعودی عرب کے بادشاہ کے اس اقدام کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے اور اس کے اس اقدام کی مذمت کرنی چاہیے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس