تاریخ شائع کریں2019 20 July گھنٹہ 18:29
خبر کا کوڈ : 430497

پاکستان افغانستان میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے

پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا
پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا۔
پاکستان افغانستان میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے
پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے ٹویٹر بیان میں لکھا ہے کہ پاکستان افغانستان میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ افغانستان اور خطے میں دیر پا امن کے لیے دونوں اطراف سے تعمیری کام جاری رکھا جائے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے متعلق بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے جب کہ الزام تراشی کا اقدام مفاہمت کی پالیسی کے برعکس ہے۔
واضح رہے کہ جمعے کو کابل یونیورسٹی کے قریب دھماکے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ روز قندھار میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کے دروازے پر کار بم دھماکے میں 12 افراد لقمہ اجل بنے تھے جن کی ذمہ داری طالبان دہشت گردوں نے قبول کی ، پاکستان پر الزام ہے کہ وہ افغانستان میں سرگرم طالبان دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgyz9tuak9wt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ