QR codeQR code

سعودی حکومت کی حفاظت کیلیے 500 امریکی فوجی روانہ

سعودی عرب کے امریکہ نواز شہزادہ شاہ سلمان نے سرزمین وحی پرامریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی

20 Jul 2019 گھنٹہ 15:33

سعودی عرب کے امریکہ نواز شہزادہ شاہ سلمان نے امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں سعودی عرب میں امریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے


سعودی عرب کے امریکہ نواز شہزادہ شاہ سلمان نے سرزمین وحی پرامریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ۔
سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے امریکہ نواز شہزادہ شاہ سلمان نے امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں سعودی عرب میں امریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔
امریکی ٹی وی چینل سی این این نے کہا ہے کہ امریکہ نے سیکڑوں امریکی فوجی سعودی عرب روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پہلے مرحلے میں 500 امریکی فوجی ریاض کے قریب شہزادہ سلطان ہوائی اڈے پر تعینات ہوں گے۔
عرب ذرائع کے مطابق امریکی فوجیوں نے جہاں بھی قدم رکھا ہے وہاں انھوں نے تباہی مچائی ہے اور سرزمین وحی پر امریکی فوجیوں کی تعیناتی درحقیقت حرمین شریفین کی بے حرمتی اور آشکارا توہین ہے۔


خبر کا کوڈ: 430468

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/430468/سعودی-حکومت-کی-حفاظت-کیلیے-500-امریکی-فوجی-روانہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com