تاریخ شائع کریں2019 20 July گھنٹہ 15:29
خبر کا کوڈ : 430467

صہیونی فوج کی ایک بار پھر واپسی مارچ پر وحشیانہ جارحیت

زہ میں جمعے کے روز67 ویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ کی ہے
غزہ میں فلسطینیوں کے 67ویں حق واپسی مارچ کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں 97 فلسطینی زخمی ہو گئے
صہیونی فوج کی ایک بار پھر واپسی مارچ پر وحشیانہ جارحیت
غزہ میں فلسطینیوں کے 67ویں حق واپسی مارچ کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں 97 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جمعے کے روز67 ویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کی جس میں97 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے زہریلی گیس کا بھی استعمال کیا۔
فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔ واپسی مارچ  میں اب تک 317 فلسطینی شہید اور کم سے کم 31 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔
غاصب اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd9z0o5yt0so6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ