تاریخ شائع کریں۲۹ تير ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۵:۲۶
خبر کا کوڈ : 430466

امریکہ کا بغیر کسی شرط کے ایران کے ساتھ مذاکرات کا اعلان

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کل EWTN، ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا
امریکی وزیر خارجہ نے کل ایک بار پھر ایران کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت الزامات کی تکرار کرتے ہوئے دعوی کیا کہ امریکہ ایران کے ساتھ غیر مشروط طور پر مذاکرات کے لئے تیار ہے
امریکہ کا بغیر کسی شرط کے ایران کے ساتھ مذاکرات کا اعلان
امریکی وزیر خارجہ نے کل ایک بار پھر ایران کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت الزامات کی تکرار کرتے ہوئے دعوی کیا کہ امریکہ ایران کے ساتھ غیر مشروط طور پر مذاکرات کے لئے تیار ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کل EWTN، ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران پر دہشتگردی کی حمایت اور علاقے میں خطرناک سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ میزائلی پروگرام اورعلاقے میں تہران کی سرگرمیوں کیلئے غیر مشروط طور پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے بھی متعدد بار غیر مشروط طور پر ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئےاپنی آمادگی کا اعلان کیا تھا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 26 جون کو عدلیہ کے سربراہ، ججوں اور دیگر عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے مذاکرات کی امریکی پیشکش کو ایک فریب قرار دیا اور فرمایا کہ امریکی حکام ایرانی عوام کی طاقت کے عوامل سے خوفزدہ ہیں اور آگے آنے سے ڈرتے ہیں لہذا وہ مذاکرات کے ذریعے اسلحے اور طاقت کے عامل کو چھیننا چاہتے ہیں۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس