QR codeQR code

حج مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا سب سے بڑا مظہر ہے

بین الاقوامی ادارے البیان کے سربراہ " سید مھدی علیزادہ موسوی" نے کہا

19 Jul 2019 گھنٹہ 22:40

نقلاب اسلامی کے اہداف میں سب سے بڑا اور اہم ہدف، مسلمانوں کے درمیان اتحاد ہے امام خمینی ؒ اور رہبر انقلاب اسلامی نے بھی مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا عملی نمونہ پیش کیا ہے


حج مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا سب سے بڑا مظہر ہے

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی ادارے البیان کے سربراہ " سید مھدی علیزادہ موسوی" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، انقلاب اسلامی کے اہداف میں سب سے بڑا اور اہم ہدف، مسلمانوں کے درمیان اتحاد ہے امام خمینی ؒ اور رہبر انقلاب اسلامی نے بھی مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا عملی نمونہ پیش کیا ہے۔
سید مھدی نے مزید کہا رہبر انقلاب اسلامی کے فرمودات کے مطابق حج مسلمانوں کے درمیان ایک انفرادی عبادت یا صرف ایک فردی مسئلہ نہیں ہے بلکہ حج ایک سیاسی عبادت اور اجتماعی عبادت ہے۔اگر ایسا ہوتا تو اللہ تعالی حج کو پورے سال کرنے کی اجازت دیتا لیکن حقیقت اس کے بلکل برعکس ہے اور حج کا ایک وقت معین کیا گیا ہے ،اگر اس کے علاوہ حج انجام دیا جائے تو وہ حج باطل ہے۔
انہوں نے مزید کہا ، رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا اللہ تعالی چاہتا ہے مسلمان حج کے موقع پر جمع ہوکر اسلام اور مسلمانوں کے دشمن کو پہچان سکیں اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب مسلمان ایک مقام پر موجود ہوں۔


خبر کا کوڈ: 430314

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/430314/حج-مسلمانوں-کے-درمیان-اتحاد-کا-سب-سے-بڑا-مظہر-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com