تاریخ شائع کریں2019 19 July گھنٹہ 22:13
خبر کا کوڈ : 430309

امریکہ ایران پر جنگ مسلط کرنے پر قادر نہیں ہے

بین الاقوامی امور میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون خصوصی حسین امیر عبداللہیان سے گفتگو کہا
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہے کہ تحریک مزاحمت کی پوزیشن بہت مضبوط ہے جس کے نتیجے میں مغربی ایشیا میں امریکہ و اسرائیل کی دشمنانہ پالیسیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی
امریکہ ایران پر جنگ مسلط کرنے پر قادر نہیں ہے
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہے کہ تحریک مزاحمت کی پوزیشن بہت مضبوط ہے جس کے نتیجے میں مغربی ایشیا میں امریکہ و اسرائیل کی دشمنانہ پالیسیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بین الاقوامی امور میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون خصوصی حسین امیر عبداللہیان سے گفتگو میں علاقے میں امن و سلامتی کے عمل کو مستحکم بنانے میں ایران کی مدد و تعاون سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور ایران کی حکومت و قوم کی حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ جیساکہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے، امریکہ ایران پر جنگ مسلط کرنے پر قادر نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس جانتا ہے کہ ایران پر اگر کوئی جنگ مسلط کی گئی تو پورا علاقہ لپیٹ میں آجائے گا اور پھر جنگ کا اختتام امریکہ کے ہاتھ میں نہیں ہو گا۔
سید حسن نصراللہ نے مسئلہ فلسطین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت ہی صیہونی حکومت کے جرائم کے مقابلے کا واحد ذریعہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ سینچری ڈیل منصوبہ بھی ہرگز کامیاب نہیں ہو گا۔
https://taghribnews.com/vdciuua53t1app2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ