تاریخ شائع کریں2019 19 July گھنٹہ 22:06
خبر کا کوڈ : 430307

افغانستان کا دارلحکومت بم دھماکوں سے گونج اٹھا

تقریب کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے کہا
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر چھے ہو گئی ہے
افغانستان کا دارلحکومت بم دھماکوں سے گونج اٹھا
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر چھے ہو گئی ہے۔
تقریب کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے کہا ہے کہ کابل یونیورسٹی کے سامنے جمعے کو ہونے والے بم دھماکے میں چھبّیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس سے قبل کابل بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد کی ہلاکت کی خبر دی گئی تھی۔
اس ترجمان کا کہنا ہے کہ کابل یونیورسٹی کے سامنے دو مقناطیسی بارودی سرنگوں کا بھی پتہ لگایا ہے جنھیں ناکارہ بنا دیا گیا۔
کابل یونیورسٹی کے سامنے جمعے کو یہ بم دھاکہ ایسے وقت ہوا ہے کہ شعبہ قانون  کے ڈھائی ہزار اسٹوڈنٹ ایک پروگرام میں شرکت کرنے والے تھے۔
اب تک کسی نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgzz9tuak9ww4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ