تاریخ شائع کریں۲۸ تير ۱۳۹۸ گھنٹہ ۲۱:۳۶
خبر کا کوڈ : 430297

دہلی میں پیرا ملٹری فورس فوجی افسر ہلاک و 2 زخمی

دہلی میں پیرا ملٹری فورس کی گاڑی اور کار کے درمیان تصادم میں ایک فوجی افسر ہلاک
بھارتی دارالحکومت دہلی میں پیرا ملٹری فورس کی گاڑی اور کار کے درمیان تصادم میں ایک فوجی افسر ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے
دہلی میں پیرا ملٹری فورس فوجی افسر ہلاک و 2 زخمی
بھارتی دارالحکومت دہلی میں پیرا ملٹری فورس کی گاڑی اور کار کے درمیان تصادم میں ایک فوجی افسر ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں پیرا ملٹری فورس کی گاڑی اور کار کے درمیان تصادم میں ایک فوجی افسر ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی دہلی کے علاقے گریٹر کیلاش میں پیرا ملٹری فورس (CRPF) کے افسر ڈرائیور اور باڈی گارڈ کے ہمراہ اپنے دفتر جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار سے خوفناک تصادم ہوگیا۔
کار تصادم میں سرکاری گاڑی میں سوار تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم پیرا ملٹری افسر 24 سالہ نریندر دوران علاج زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دم توڑ گیا جب کہ ڈرائیور 36 سالہ ونود کمار اور اہلکار 38 بابو یادو زیر علاج ہیں۔سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے افسر کی ہلاکت پر سرکاری گاڑی کو ٹکر مارنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، نوجوان نوائیڈا کے معروف بزنس مین کا بیٹا اور مقامی کالج کا طالب علم ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس