تاریخ شائع کریں2019 19 July گھنٹہ 20:36
خبر کا کوڈ : 430294

ذلت و رسوائی امریکہ کا مقدر بن چکی ہے

عالمی سطح پرامریکہ کی ذلت اور رسوائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے آج عالمی سطح پرامریکہ کی ذلت اور رسوائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو آج عالمی سطح پر بہت زیادہ ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے
ذلت و رسوائی امریکہ کا مقدر بن چکی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے آج عالمی سطح پرامریکہ کی ذلت اور رسوائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو آج عالمی سطح پر بہت زیادہ ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے آج عالمی سطح پر امریکہ کی ذلت اور رسوائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کوہر دور کی نسبت  آج عالمی سطح پر بہت زیادہ ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک نے بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا جبکہ امریکہ اس معاہدے سے ہی خارج ہوگیا۔ امریکہ اپنی عہد شکنی کی وجہ سے آج عالمی سطح پر ذلیل اور رسوا ہوگیا ہے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کیا اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے دس سے زائد رپورٹوں ميں اس کی تائيد اور تصدیق کی لیکن یورپی ممالک اور امریکہ نےگذشتہ ایک سال سے اس پر عمل نہیں کیا، ایران کے صبر کی بھی ایک حد ہے اب ایران نے ایٹمی معاہدے کی روشنی ميں بعض اقدامات کا از سر نو آغاز کردیا ہے۔
خطیب جمعہ نے جبل الطارق کے سمندر میں ایرانی تیل بردار بحری جہاز پر برطانوی ڈاکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکام کو برطانیہ کے اس غیر قانونی اقدام کے بارے میں اقوام متحدہ میں شکایت کرنی چاہیے۔ خطیججمعہ نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ عوامی خدمات کے سلسلے میں اپنے اعمال اور رفتار کے بارے میں اللہ تعالی اور امام زمانہ (عج) کو جواب دینے کے لئے ہمیشہ آمادہ رہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb9gbaarhbf5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ