QR codeQR code

صدر میکرون کی روس ہم منصب سے ایٹمی معاہدے پر تبادلہ خیال

 روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور فرانس کے صدر امانوئیل میکرون نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا

19 Jul 2019 گھنٹہ 15:37

روس اور فرانس کے صدور نے ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کی غرض سے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے


روس اور فرانس کے صدور نے ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کی غرض سے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔
 روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور فرانس کے صدر امانوئیل میکرون نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے، ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو مغربی ایشیا کی سلامتی کے حوالے سے بھی انتہائی اہم قرار دیا۔
 پوتین اور میکرون نے ایٹمی معاہدے کے دیگر فریقوں پر زور دیا کہ وہ اس معاہدے کو باقی رکھنے کے لیے مشترکہ اقدامات انجام دیں۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی جمعرات کی شام فرانسیسی صدر امانوئیل میکرون سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کی ضرورت پر تاکید کی تاہم کہا کہ یورپ کی جانب سے اپنے وعدوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر ہمیں ایٹمی معاہدے کے حوالے سے تیسرا قدم اٹھانے پر مجبور کر دے گی۔
صدر مملکت نے کہا کہ یورپ کی جانب سے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کی صورت میں ایران، ایٹمی معاہدے کے ان حصوں پر عملدرامد دوبارہ شروع کردے گا جنہیں حال ہی میں معطل کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 430252

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/430252/صدر-میکرون-کی-روس-ہم-منصب-سے-ایٹمی-معاہدے-پر-تبادلہ-خیال

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com