تاریخ شائع کریں2019 18 July گھنٹہ 23:48
خبر کا کوڈ : 430215

ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کا ایک اہم ذریعہ ہے

جرمن وزیرخارجہ ہایکو ماس نے انٹرفیکس نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا
جرمن وزیرخارجہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یورپی ٹرائیکا جرمنی برطانیہ اور فرانس ایٹمی معاہدے کوباقی رکھنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کا ایک اہم ذریعہ ہے
جرمن وزیرخارجہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یورپی ٹرائیکا جرمنی برطانیہ اور فرانس ایٹمی معاہدے کوباقی رکھنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
جرمن وزیرخارجہ ہایکو ماس نے انٹرفیکس نیوز ایجنسی سے گفتگو میں ایٹمی معاہدے اور تین یورپی ملکوں کی جانب سے اس معاہدے پر پابندی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے تینوں ممالک اس معاہدے کے بارے میں اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔ جرمن وزیرخارجہ نے ایران اور یورپ کے مشترکہ مالیاتی نظام انسٹیکس کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ مالیاتی چینل ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کا ایک اہم طریقہ ہے ان کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک بھی اس چینل میں شامل ہوسکتے ہیں۔
اس درمیان وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے تاس نیوز ایجنسی سے بات چیت میں یورپی ملکوں سے کہا کہ وہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے وعدوں پر عمل کریں اورایران کے ساتھ تجارت کو بحال کرنے کی جانب قدم بڑھائیں۔
دوسری جانب روسی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو ایران اور یورپ کے درمیان قائم ہونے والے خصوصی مالیاتی نظام انسٹیکس میں شامل ہونا چاہتا ہے۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو فائنانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس انسٹیکس کے بارے میں یورپی یونین سے قریبی تعاون کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسٹیکس میں مختلف ممالک اور براعظموں کی تعداد جتنی زیادہ ہوگی اس مالیاتی نظام کی کارکردگی اور اہمیت  بھی اتنی زیادہ بڑھے گی۔ 
https://taghribnews.com/vdcez78enjh8xwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ