QR codeQR code

امریکہ ایران مخالف اور کشیدگی کی پالیسی سے باز آجائیں

اپنے ایک انٹرویو میں روسی خارجہ سرگئی لاؤ روف نے یہ بات زور دے کر کہا

18 Jul 2019 گھنٹہ 18:00

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حکام حالا ت کو مزید کشیدگی سے بچانے کے لیے ایران کے خلاف خطرناک، تنگ نظرانہ اور اشتعال انگیز اقدامات سے باز آجائیں


روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حکام حالا ت کو مزید کشیدگی سے بچانے کے لیے ایران کے خلاف خطرناک، تنگ نظرانہ اور اشتعال انگیز اقدامات سے باز آجائیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں روسی خارجہ سرگئی لاؤ روف نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ان کا ملک دوسروں کے مفادات کی خاطر ایران کے ساتھ تعاون کا سلسلہ بند نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی امریکہ کی خطرناک پالیسیوں کا نتیجہ ہے جس کے نتیجے میں خلیج فارس کی صورتحال مزید ابتر ہوسکتی ہے۔روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی حکام کو چاہیے کہ وہ ایران کے حوالے سے کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے خطے کی صوتحال مزید میں خراب ہونے کا اندیشہ ہو۔سرگئی لاؤ روف کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تمام مسائل اور معاملات میں شفاف تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس کسی دوسرے کے ایرانوفوبیا رججان سے متاثر ہوکے ایران کے ساتھ اپنے قانونی اور سودمند تعلقات کو ختم نہیں کرسکتا۔


خبر کا کوڈ: 430199

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/430199/امریکہ-ایران-مخالف-اور-کشیدگی-کی-پالیسی-سے-باز-آجائیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com