تاریخ شائع کریں2019 17 July گھنٹہ 19:34
خبر کا کوڈ : 430133

امریکہ باطل نظریہ کی حمایت اور اس کوفروغ دینے میں سرگرم ہے

بحرین کے اسلامی انقلاب کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے اسلامی ثقافت کو انسانیت کے لئے راہ نجات قراردیتے ہوئے کہا
اسلامی انقلاب کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے خواتین کے حوزہ ہائے علمیہ کی مدیر سے ملاقات میں  اسلامی اور قرآنی ثقافت کو انسانیت کے لئے راہ نجات قراردیتے ہوئے کہا ہے
امریکہ باطل نظریہ کی حمایت اور اس کوفروغ دینے میں سرگرم ہے
بحرین کے اسلامی انقلاب کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے اسلامی ثقافت کو انسانیت کے لئے راہ نجات قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں سویت یونین اور آج امریکہ باطل نظریہ کی حمایت اور اس کوفروغ دینے میں سرگرم ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے اسلامی انقلاب کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے خواتین کے حوزہ ہائے علمیہ کی مدیر سے ملاقات میں  اسلامی اور قرآنی ثقافت کو انسانیت کے لئے راہ نجات قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں سویت یونین اور آج امریکہ باطل نظریہ کی حمایت اور اس کوفروغ دینے میں سرگرم  ہے ،انھوں نے کہا کہ اسلامی ثقافت کا سنجیدگی کے ساتھ دفاع اور فروغ در حقیقت امریکہ پر کامیابی کا واحد راستہ ہے۔ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے خواتین کی تربیت اور تعلیم کو معاشرے کی سعادت اور سلامت کے لئے اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ اچھے افراد اچھی ماؤں کی آغوش میں تربیت پاکر سماج اور معاشرے کی خدمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک نے آج بحرین، ایران ، شام اور دیگر ممالک میں اسلامی ثقافتی کے خلاف خطرناک جنگ چھیڑ رکھی ہے جس کا مقابلہ بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ حق اور باطل کے درمیان جنگ جاری ہے اور اس جنگ میں فتح حاصل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdsz0osyt0sf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ