تاریخ شائع کریں2019 17 July گھنٹہ 19:26
خبر کا کوڈ : 430130

یمنی نیشنل آئل کمپنی کے جہاز کو سعودی حکام نے روک لیا

جارح سعودی اتحاد نے پچھلے دنوں یمن کے چھے آئل ٹینکروں کو جن کے پاس اقوام متحدہ کا اجازت نامہ بھی تھا
یمن کی نیشنل آئل کمپنی کے ملازمین نے یمنی آئل ٹینکروں کو روک لینے کے جارح سعودی اتحاد کے اقدام اور اقوام متحدہ کی خاموشی کے خلاف دارالحکومت صنعا میں مظاہرہ کیا ہے
یمنی نیشنل آئل کمپنی کے جہاز کو سعودی حکام نے روک لیا
یمن کی نیشنل آئل کمپنی کے ملازمین نے یمنی آئل ٹینکروں کو روک لینے کے جارح سعودی اتحاد کے اقدام اور اقوام متحدہ کی خاموشی کے خلاف دارالحکومت صنعا میں مظاہرہ کیا ہے۔
جارح سعودی اتحاد نے پچھلے دنوں یمن کے چھے آئل ٹینکروں کو جن کے پاس اقوام متحدہ کا اجازت نامہ بھی تھا الحدیدہ بندرگاہ کے راستے میں روک لیا۔المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمن کی نیشنل آئل کمپنی اور اس سے وابستہ یونینوں نے صنعا میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے سامنے اجتماع کرکے سعودی اتحاد کی سمندری ڈکیتی کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ جارح سعودی اتحاد ان آئل ٹینکروں کو جلد سے جلد چھوڑ دے۔یمن کی نیشنل آئیل کمپنی کے ترجمان امین الشباطی نے یمنی عوام کے مصائب و آلام پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ جو انسانی حقوق کا دفاع کرنے کا دعوی کرتی ہے اسے چاہئے کہ وہ یمن کے مظلوم عوام کے سلسلے میں اپنے اخلاقی اور قانونی فرائض پر عمل کرے۔اس سے پہلے یمن کے پیٹرولیم کے وزیر احمددارس نے کہا تھا کہ جارح سعودی اتحاد نے جیبوتی میں یمن کے آٹھ آئیل ٹینکروں کو روک لیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaewnyw49ne61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ