QR codeQR code

امریکہ اور طالبان کے درمیان خفیہ معاہدے کے حوالے سے سخت تشویش ہے

صدر اشرف غنی نے قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بارے میں کہا ہے

17 Jul 2019 گھنٹہ 19:23

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے امریکہ اور طالبان کے درمیان خفیہ معاہدے کی بابت سخت تشویش کا اظہار کیا ہے


افغانستان کے صدر اشرف غنی نے امریکہ اور طالبان کے درمیان خفیہ معاہدے کی بابت سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صدر اشرف غنی نے قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بارے میں کہا ہے کہ انہیں افغانستان کے مستقبل کے بارے میں امریکہ اور طالبان کے درمیان خفیہ معاہدے کے حوالے سے سخت تشویش لاحق ہے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے سات دور ہوچکے ہیں لیکن ان کا افغان عوام کو تاحال کوئی فائدہ نہیں پہنچا ہے۔
افغانستان کے صدر نے مزید کہاکہ طالبان کے ساتھ حتمی معاہدہ صدارتی انتخابات کے بعد اور جمہوری نظام کے تحت ممکن ہوسکتاہے۔افغانستان میں صدارتی انتخابات رواں سال ستمبر کے آخر میں کرائے جانے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 430129

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/430129/امریکہ-اور-طالبان-کے-درمیان-خفیہ-معاہدے-حوالے-سے-سخت-تشویش-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com