QR codeQR code

طالبان کا افغانستان کے قدرتی وسائل پر قبضہ

بدخشان کے گورنر ہاؤس کے ترجمان نیک محمد نظری نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا

17 Jul 2019 گھنٹہ 19:18

افغان طالبان نے صوبہ بدخشان میں بیس فوجیوں کو یرغمال بنانے کے بعد لاجورد کی ایک کان پر قبضہ کر لیا ہے


افغان طالبان نے صوبہ بدخشان میں بیس فوجیوں کو یرغمال بنانے کے بعد لاجورد کی ایک کان پر قبضہ کر لیا ہے۔
بدخشان کے گورنر ہاؤس کے ترجمان نیک محمد نظری نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کان کی حفاظت پر مامور بیس افغان فوجی بدستور طالبان کی  قید میں ہیں۔یہ کان صوبہ بدخشان کے شہر کران و منجان میں واقع ہے جہاں سے دنیا کا بہترین لاجورد نکالا جاتا ہے۔ایک اور اطلاع کے مطابق طالبان نے صوبہ بامیان کے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ برائے جیل سیکورٹی کو صوبہ غور میں گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ افغان سیکورٹی اداروں نے صوبہ کابل میں دو بموں کا ناکارہ بنادیا ہے۔کابل میں منگل کے روز تین دھماکے ہوئے تھے تاہم کوئی جان نقصان نہیں ہوا تھا۔حکومت افغانستان نے طالبان کو ان دھماکوں کا  ذمہ دار قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 430127

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/430127/طالبان-کا-افغانستان-کے-قدرتی-وسائل-پر-قبضہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com