QR codeQR code

ٹرمپ دوسروں کی توہین کرکے اپنی ناکام پالیسیوں سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں

خواتین اراکین کانگریس نے ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیان کو ان کی ناکام پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا

17 Jul 2019 گھنٹہ 19:16

امریکی کانگریس خواتین نے کہا ہے کہ یہ صدر ٹرمپ کی ناکام پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔


خواتین اراکین کانگریس نے ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیان کو ان کی ناکام پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیان پر امریکی کانگریس خواتین نے کہا ہے کہ یہ صدر ٹرمپ کی ناکام پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔
واشنگٹن میں کانگریس خواتین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کا بیان تارکین وطن، ہیلتھ کیئر اور ٹیکس کے حوالے سے ان کی ناکام پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔ خواتین اراکین کانگریس نے امریکی عوام پر زور دیا کہ وہ صدر ٹرمپ کی بات کو سنجیدہ نہ لیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے اپنے ایک ٹویٹ میں غیر سفید فام کانگریس خواتین کو امریکا چھوڑنے کا پیغام دیا جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔


خبر کا کوڈ: 430126

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/430126/ٹرمپ-دوسروں-کی-توہین-کرکے-اپنی-ناکام-پالیسیوں-سے-توجہ-ہٹانا-چاہتے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com