تاریخ شائع کریں2019 17 July گھنٹہ 19:13
خبر کا کوڈ : 430125

کلبھوشن یادیو کے کیس کا فیصلہ عالمی عدالت میں سنایا جائے گا

عالمی عدالت انصاف کے صدر اور جج عبدالقوی احمد یوسف ہندوستانی اپیل کا فیصلہ سنائیں گے
پاکستان میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کئے گئے ہندوستانی شہری کلبھوشن یادیو کے کیس کا فیصلہ عالمی عدالت میں آج بدھ کو سنایا جائے گا
کلبھوشن یادیو کے کیس کا فیصلہ عالمی عدالت میں سنایا جائے گا
پاکستان میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کئے گئے ہندوستانی شہری کلبھوشن یادیو کے کیس کا فیصلہ عالمی عدالت میں آج بدھ کو سنایا جائے گا ۔
عالمی عدالت انصاف کے صدر اور جج عبدالقوی احمد یوسف ہندوستانی اپیل کا فیصلہ سنائیں گے۔آخری سماعت میں پاک و ہند دونوں وفود نے شرکت کی تھی جہاں ہندوستانی وفد کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل نے جب کہ پاکستانی وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل انور منصورخان نے کی تھی۔
سماعت کے دوران ہندوستان کی طرف سے ہریش سالوے نے دلائل پیش کیے جبکہ پاکستان کی طرف سے خاور قریشی نے کیس لڑا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے دعوی کیا کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیوکومارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتارکیا گیا تھا۔ اورفوجی عدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت سنائی تھی۔
10 مئی 2017 میں ہندوستان نے کلبھوشن یادیوکے حوالے سے عالمی عدالت سے رجوع کیا اورکلبھوشن  کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد رکوانے کے لیے درخواست دائرکردی تھی۔ 15 مئی کو عالمی عدالت میں ہندوستانی درخواست کی سماعت ہوئی، دونوں ممالک کا موقف سننے کے بعد عدالت نے 18 مئی کو فیصلے میں پاکستان کو ہدایت کی کہ مقدمے کا حتمی فیصلہ آنے تک کلبھوشن یادیوکو پھانسی نہ دی جائے۔
https://taghribnews.com/vdcew78enjh8xzi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ