QR codeQR code

امریکہ تائیوان کو اسلحہ بیچنا بند کرے ورنہ حالات کا ذمہ دار خود ہوگا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے واضح لفظوں میں کہا

17 Jul 2019 گھنٹہ 19:07

اگر امریکی کمپنیوں نے تائیوان کو اسلحہ بیچنے کی کوشش کی تو ہم ان کمپنیوں کے ساتھ تعلقات کو ختم کر دیں گے کیونکہ تائیوان ہمارا اٹوٹ انگ ہے


چینی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کا تائیوان کو اسلحہ بیچنا چین کی خود مختاری پر حملہ ہے۔ کوئی ہمیں نیچا نہیں دکھا سکتا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے واضح لفظوں میں کہا کہ تائیوان کو اسلحہ بیچنے والی امریکی کمپنیوں سے کاروباری تعلقات ختم کر دیں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر امریکی کمپنیوں نے تائیوان کو اسلحہ بیچنے کی کوشش کی تو ہم ان کمپنیوں کے ساتھ تعلقات کو ختم کر دیں گے کیونکہ تائیوان ہمارا اٹوٹ انگ ہے۔
یہ اعلان گزشتہ ہفتے امریکی محکمہٴ دفاع کی طرف سے تائیوان کو اسلحہ اور ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دیے جانے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
اس سے قبل ترجمان چینی وزارت خارجہ جنگ شوینگ کا کہنا تھا کہ اسلحہ بیچنے کے معاہدے میں ٹینک اور طیارہ شکن میزائل بھی شامل ہیں، ہم نے امریکا کے ساتھ سرکاری طور پر احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔ امریکا کا تائیوان کو اسلحہ بیچنا چین کی خود مختاری پر حملہ ہے۔ کوئی ہمیں نیچا نہیں دکھا سکتا، ہم اپنی خود مختاری کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔
یاد رہے کہ تائیوان اور امریکہ کے درمیان ہونے والی اسلحہ ڈیل میں واشنگٹن تائیوان کو 108 کے قریب البم ٹینک، 250 کے قریب سٹینگر پورٹ ایبل اینٹی کرافٹ میزائل دے گا۔ اس ڈیل کے تحت میزائل اور ٹینک بھی فراہم کیے جائیں گے۔ چینی فیصلے سے بیجنگ اور واشنگٹن کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 430123

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/430123/امریکہ-تائیوان-کو-اسلحہ-بیچنا-بند-کرے-ورنہ-حالات-کا-ذمہ-دار-خود-ہوگا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com