تاریخ شائع کریں2019 17 July گھنٹہ 18:55
خبر کا کوڈ : 430120

لاہور پولیس نے حافظ سعید کو گرفتار کرلیا

کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کرلیا ہے۔
کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید لاہور سے گوجرانوالہ جارہے تھے کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے کارروائی کے دوران انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا
لاہور پولیس نے حافظ سعید کو گرفتار کرلیا
پاکستان میں سی ٹی ڈی پنجاب نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید لاہور سے گوجرانوالہ جارہے تھے سی ٹی ڈی پنجاب نے کارروائی کے دوران انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ حومت کی جانب سے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ یکم جولائی کو حکومت نے حافظ سعید اور ان کے دیگر 6 ساتھیوں کے خلاف لشکر طیبہ کا سرغنہ ہونے اور دہشت گردی میں ملوث کے الزامات میں مقدمات درج کیے۔ ان پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات ہیں۔
حافظ سعید نے اپنے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمات پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت میں دائر درخواست میں انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ ان پر درج ایف آئی آرز ختم کی جائیں، حافظ سعید کا لشکر طیبہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، ان کا القاعدہ یا ایسی کسی تنظیم سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔
https://taghribnews.com/vdcj8yexyuqetvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ