QR codeQR code

دیرالزور میں شہری علاقوں پر امریکی طیاروں کی بمباری، عام شہری جاں بحق

جنگی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم پندرہ عام شہری ہلاک اور متعدد دیگر زخمی

16 Jul 2019 گھنٹہ 22:05

شام کے صوبے دیرالزور کے مشرقی دیہات پر امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم پندرہ عام شہری ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔


شام کے صوبے دیرالزور کے مشرقی دیہات پر امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم پندرہ عام شہری ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کرد ڈیموکریٹک فورس کے تعاون سے ایک ہیلی بورن کارروائی کے دوران دیرالزور کے الطکیحی نامی گاؤں پر بمباری کی ہے۔
امریکی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ یہ کاروائی، داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرنے کی غرض سے کئی گئی تھی۔
امریکی اتحاد نے داعش کے خلاف جنگ کے بہانے سن دو ہزار چودہ سے شام پر حملوں کا آغاز کیا تھا جس کے دوران سیکڑوں عام شہری مارے جا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 429977

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/429977/دیرالزور-میں-شہری-علاقوں-پر-امریکی-طیاروں-کی-بمباری-عام-جاں-بحق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com