تاریخ شائع کریں۲۵ تير ۱۳۹۸ گھنٹہ ۲۲:۰۵
خبر کا کوڈ : 429977

دیرالزور میں شہری علاقوں پر امریکی طیاروں کی بمباری، عام شہری جاں بحق

جنگی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم پندرہ عام شہری ہلاک اور متعدد دیگر زخمی
شام کے صوبے دیرالزور کے مشرقی دیہات پر امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم پندرہ عام شہری ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
دیرالزور میں شہری علاقوں پر امریکی طیاروں کی بمباری، عام شہری جاں بحق
شام کے صوبے دیرالزور کے مشرقی دیہات پر امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم پندرہ عام شہری ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کرد ڈیموکریٹک فورس کے تعاون سے ایک ہیلی بورن کارروائی کے دوران دیرالزور کے الطکیحی نامی گاؤں پر بمباری کی ہے۔
امریکی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ یہ کاروائی، داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرنے کی غرض سے کئی گئی تھی۔
امریکی اتحاد نے داعش کے خلاف جنگ کے بہانے سن دو ہزار چودہ سے شام پر حملوں کا آغاز کیا تھا جس کے دوران سیکڑوں عام شہری مارے جا چکے ہیں۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس