تاریخ شائع کریں2019 16 July گھنٹہ 21:56
خبر کا کوڈ : 429973

اسلام، دنیا کی ترقی میں رکاوٹ بنا ہے

بورس جانسن نے دعوی کیا ہے کہ اسلام، دنیا کے بعض علاقوں کی ترقی میں رکاوٹ بنا ہوا ہے
برطانیہ کی وزارت عظمی کے مضبوط امیدوار بورس جانسن نے اسلام مخالف بیان دیتے ہوئے اس آسمانی مذہب کو معاشرے کی ترقی میں رکاوٹ قرار دے دیا
اسلام، دنیا کی ترقی میں رکاوٹ بنا ہے
برطانیہ کی وزارت عظمی کے مضبوط امیدوار بورس جانسن نے اسلام مخالف بیان دیتے ہوئے اس آسمانی مذہب کو معاشرے کی ترقی میں رکاوٹ قرار دے دیا۔
 روزنامہ گارڈین میں چھپے اپنے ایک مقالے میں بورس جانسن نے دعوی کیا ہے کہ اسلام، دنیا کے بعض علاقوں کی ترقی میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
جانسن نے گزشتہ سال حجاب پہننے والی مسلم خواتین کی توہین کرتے ہوئے انہیں بینک ڈکیتوں سے تشبیہ دی تھی۔
 برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف پیش آنے والے واقعات ریکارڈ، اور ان کا جائزہ لینے والے ادارے ٹیل ماما کمپنی نے بورس جانسن کے اس قسم کے بیانات کو اس بات کی علامت قرار دیا ہے کہ انہیں اسلام کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں۔
 اسلامی انسانی حقوق کمیشن کی تحقیقات کے مطابق اسّی فی صد برطانوی مسلمانوں کا خیال ہے کہ انہیں اسلامو فوبیا کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd5n0osyt0xn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ