QR codeQR code

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ سے 68 افراد ہلاک اور زخمی

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم اڑسٹھ افراد ہلاک اور زخمی ہ

25 تير 1398 گھنٹہ 21:49

پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے تریسٹھ واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ ان واقعات میں کم سے کم اٹھارہ افراد ہلاک اور پچاس دیگر زخمی ہوگئے


امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم اڑسٹھ افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے تریسٹھ واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ ان واقعات میں کم سے کم اٹھارہ افراد ہلاک اور پچاس دیگر زخمی ہوگئے۔
گن وائلینس آرکائیو کے مطابق مذکورہ واقعات کے بعد پچھلے اڑتالیس گھنٹے کے دوران امریکہ بھر میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر چونسٹھ افراد ہلاک اور ایک سو اڑسٹھ زخمی ہوئے ہیں۔
امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔
امریکہ میں اسلحہ کی خرید وفروش اور نمائش کی کھلی آزادی کی وجہ سے مسلح تشدد اور فائرنگ کے واقعات، روز کا معمول بن گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 429972

خبر کا ایڈریس :
http://www.taghribnews.com/ur/news/429972/امریکہ-کی-مختلف-ریاستوں-میں-فائرنگ-سے-68-افراد-ہلاک-اور-زخمی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  http://www.taghribnews.com