تاریخ شائع کریں2019 16 July گھنٹہ 16:31
خبر کا کوڈ : 429929

افغان سکیورٹی فورسز کے جھڑپ میں 90 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں فوج کا کہنا ہے کہ صوبہ بلخ میں کم از کم 90 طالبان ہلاک ہوگئے
افغانستان میں فوج نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے خصوصی آپریشن شاہین 207 کے دوران صوبہ بلخ کے مختلف علاقوں میں کم از کم 90 طالبان ہلاک ہوگئے
افغان سکیورٹی فورسز کے جھڑپ میں 90 طالبان دہشت گرد ہلاک
افغانستان میں فوج کا کہنا ہے کہ صوبہ بلخ میں کم از کم 90 طالبان ہلاک ہوگئے ۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں فوج نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے خصوصی آپریشن شاہین 207 کے دوران صوبہ بلخ کے مختلف علاقوں میں کم از کم 90 طالبان ہلاک ہوگئے ۔ 
افغانستان کی فوج نے گزشتہ ہفتے آپریشن شاہین 207  شروع کیا۔ حالیہ مہینوں کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں خاص طور سے بلخ میں طالبان کے حملوں کی وجہ سے حالات خراب ہو گئے تھے۔
ادھرفوج کے ترجمان حنیف رضائی کا کہنا ہےکہ چہار بولاک ضلع کے خان آباد علاقہ میں اتوار کو پہلے سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کےدھماکے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے اس طرح کی بارودی سرنگ بچھانے کے لئے طالبان دہشت گردوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
https://taghribnews.com/vdcewo8eojh8woi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ