تاریخ شائع کریں2019 16 July گھنٹہ 16:10
خبر کا کوڈ : 429925

ایران جوہری معاہدہ کا کوئی نعم البدل نہیں ہے

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کل بریسلز میں منعقدہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے بعدایران جوہری معاہدے کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے اس کے تحفظ پر زور دیا
ایران جوہری معاہدہ کا کوئی نعم البدل نہیں ہے
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کل بریسلز میں منعقدہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے بعدایران جوہری معاہدے کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے اس کے تحفظ پر زور دیا۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ کا کوئی نعم البدل نہیں ہے اور یہ عالمی معاہدہ ہم سب کیلئے مفید ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے جوہری معاہدے سے متعلق ایران کے حالیہ اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کے رکن ممالک ایران کے حالیہ اقدامات کو اس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں سمجھتے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری معاہدے سے متعلق امریکہ کی وعدہ خلافی اور ایران مخالف امریکی دباؤ میں اضافہ کے پیش نظر، 2015ء میں عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کے تحت طے کی گئی یورینیم کے افزودہ ذخیرے کی حد پار کرلی ہے۔
جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علیحدگی کوایک سال ہو گیا اور اسی دوران ایران نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر فریقین کو اس نقصان کا ازالہ کرنے کا کافی وقت دیا.
https://taghribnews.com/vdcauonym49nuo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ