تاریخ شائع کریں2019 15 July گھنٹہ 20:43
خبر کا کوڈ : 429793

امریکہ نے ہی ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے

اقوام متحدہ میں فوج سے وابستہ فرانس کے سابق عہدیدار ڈومینیک ٹرنکن نے فرانس چوبیس ٹی وی سے گفتگو میں کہا
فرانس کے ایک سابق عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند رہا ہے اور امریکہ نے ہی ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے
امریکہ نے ہی ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے
فرانس کے ایک سابق عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند رہا ہے اور امریکہ نے ہی ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

اقوام متحدہ میں فوج سے وابستہ فرانس کے سابق عہدیدار ڈومینیک ٹرنکن نے فرانس چوبیس ٹی وی سے گفتگو میں امریکہ کو جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والا ملک قرار دیا اور کہا کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی تصدیق کے مطابق ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند رہا ہے۔انھوں نے ایران کی جانب سے اپنے رضاکارانہ وعدوں سے پسپائی کے اقدامات کے بارے میں کہا کہ انصاف سے دیکھا جائے تو امریکہ نے ہی یکطرفہ طور پر ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کر کے صورت حال اس منزل پر پہنچائی ہے۔اس سے قبل فرانس کے سابق وزیر اعظم ڈومینیک ڈو ویلپن نے کہا تھا کہ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ   سمجھوتے کی ضرورت ہے کیونکہ  وہ   رائے عامہ پر ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ امریکی عوام کے لئے سفارتی کامیابی حاصل کرنے پر قادر ہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں اب زیادہ وقت نہیں بچا ہے اور ٹرمپ، ایران کے ساتھ سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdnn0osyt0x56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ