تاریخ شائع کریں2019 15 July گھنٹہ 20:01
خبر کا کوڈ : 429788

خطے میں کشیدگی کی اہم وجہ امریکہ کا ایٹمی معاہدے سے نکلنا ہے

رشین فیڈریشن کونسل میں بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر جنرل آندرے کورتونف نے کہا
رشین فیڈریشن کونسل میں بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر جنرل نے ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کو علاقے میں کشیدگی کا باعث قرار دیا ہے
خطے میں کشیدگی کی اہم وجہ امریکہ کا ایٹمی معاہدے سے نکلنا ہے
رشین فیڈریشن کونسل میں بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر جنرل نے ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کو علاقے میں کشیدگی کا باعث قرار دیا ہے۔
رشین فیڈریشن کونسل میں بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر جنرل آندرے کورتونف نے ارنا سے گفت‍گو کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی ہی علاقے میں کشیدگی کی بنیاد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکوں کو چاہئے کہ وہ کشیدگی کے اس ماحول سے نکلنے کے لئے اپنی پوری کوشش کریں- رشین فیڈریشن کونسل کے سینیئر عہدیدار آندرے کورتونوف نے کہا کہ امریکا نے ایٹمی معاہدے سے نکل کر کشیدگی میں اضافہ کیا ہے اور پابندیوں کے دوبارہ نفاذ سے حالات اور بھی بدتر ہوئے ہیں اس لئے سبھی فریقوں کی پہلی کوشش یہ ہونی چاہئے کہ وہ علاقے میں جنگ کے امکان کو روکیں-
ان کا کہنا تھا کہ ہرچند ہم جانتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے لیکن ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ کشیدگی میں مزید اضافہ ہو-
روسی عہدیدار نے کہا کہ ٹرمپ کی ٹیم میں انتہا پسند عناصر موجود ہیں جو ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ کے جال میں پھنسانا چاہتے ہیں اس لئے دنیا کو اس سلسلے میں ہوشیار رہنا چاہئے-
https://taghribnews.com/vdch6wnk623niqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ