QR codeQR code

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات 14 جولائی کو شروع ہوں گے

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بن رہےکرتارپورکوریڈورکولےکرآج دونوں ممالک کے درمیان واہگہ میں دوطرفہ بات چیت ہوگی

14 Jul 2019 گھنٹہ 15:19

کوریڈورکےلئے پاک و ہند کےافسران کی 14 جولائی کودوسرے دورکی بات چیت ہوگی۔ اس میں مسافروں کی سہولت، تعداد اورزیروپوائنٹ کیسےکنکٹ کیا جائےکولےکربات چیت ہوگی


کوریڈورکےلئے پاک و ہند کے افسران کی 14 جولائی کودوسرے دورکی بات چیت ہوگی۔ اس میں مسافروں کی سہولت، تعداد اورزیروپوائنٹ کیسےکنکٹ کیا جائے کولے کربات چیت ہوگی۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بن رہے کرتارپور کو ریڈور کو لے کر آج دونوں ممالک کے درمیان واہگہ میں دوطرفہ بات چیت ہوگی۔ دوسرے مرحلے کی اس بات چیت میں مسافروں کی سہولت، تعداد اورزیروپوائنٹ کنیکٹیوٹی اہم موضوع رہیں گے۔ میٹنگ میں دونوں ملک کی سرحد کےدونوں طرف اوراس کاریڈورکے لئے جاری کام کی تفصیل بھی سونپی جاسکتی ہے۔ ساتھ ہی میٹنگ میں غوروخوض ہوگا کہ کون کون سے عقیدتمند کرتارپورمیں گردوارہ دربارصاحب جاسکیں گے۔ کون کون سی دستاویزضروری ہوں گے اورکیا یہ ویزا سے آزاد ہوگا۔
کرتارپورکوریڈورپرجوپیسنجرٹرمنل بن رہا ہے۔ وہاں 500 گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت رہے گی۔ اس جدید ٹرمنل میں ایئرپورٹ کی طرح تمام جدید سہولیات دستیاب ہوں گی۔
واضح رہےکہ تیوہارکےدن بھیڑزیادہ رہےگی۔ تیوہارمیں مسافروں کی تعداد 5000 تک پہنچ سکتی ہے۔ ایسے میں ان کےلئےخاص لاونج بنایا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 429584

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/429584/ہندوستان-اور-پاکستان-کے-درمیان-مذاکرات-14-جولائی-کو-شروع-ہوں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com