>> ایرانی میزائل اور بحریہ ایران کی سب سے اہم عسکری طاقت ہیں | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2019 14 July گھنٹہ 14:55
خبر کا کوڈ : 429575

ایرانی میزائل اور بحریہ ایران کی سب سے اہم عسکری طاقت ہیں

ایک اعلی امریکی فوجی کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی بحریہ خطے کی بہترین بحریہ ہے
جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے لیے نامزد کمانڈر جنرل مارک میلی نے یہ بات سینیٹ کی مسلح افواج کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہی۔
ایرانی میزائل اور بحریہ ایران کی سب سے اہم عسکری طاقت ہیں
ایک اعلی امریکی فوجی کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی بحریہ خطے کی بہترین بحریہ ہے۔
امریکہ سی اسپین ٹیلی ویژن کے مطابق جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے لیے نامزد کمانڈر جنرل مارک میلی نے یہ بات سینیٹ کی مسلح افواج کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران، خطے میں امریکہ کے لیے جدید ترین روائتی اور غیر روائتی خطرہ شمار ہوتا ہے۔
جنرل مارک میلی نے کہا کہ ایرانی میزائل اور بحریہ ایران کی سب سے اہم عسکری طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے خطے میں ایران ہی ایک ملک ہے جس کے پاس سطح سے سطح پر مار کرنے والے میزائلوں کی بہت بڑی رینج ہے جن میں بیلسٹک اور کروز میزائیلوں کے علاوہ موبائل میزائل لانچر سب سے اہم ہیں۔
جنرل مارک ملی نے کہا کہ سطح سے سطح پر مار کرنے والے بعض ایرانی میزائل دو ہزار  کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی توانائی رکھتے ہیں۔
امریکی فوج کی سربراہی کے امیدوار اس جنرل کا کہنا تھا کہ ایرانی بحریہ کے پاس لاتعداد چھوٹی کشتیاں اور فلوٹنگ بارودی سرنگیں بھی جو اپنے حریف کی نقل و حرکت کو انتہائی دشوار بنا دیں گی۔
جنرل مارک میلی نے اس کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایران سے جنگ نہیں چاہتے بلکہ تہران کے ساتھ مذاکرات کے خواہاں ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbz9basrhb5sp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ