تاریخ شائع کریں2019 14 July گھنٹہ 13:56
خبر کا کوڈ : 429563

بھارتی مسافر طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند رہیں گی

پاکستان نے ہندوستان کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے کی درخواست مسترد کر دی
ہندوستان نے فضائی حدود کھولنے کی درخواست کی تھی جس پر ہم نے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔
بھارتی مسافر طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند رہیں گی
پاکستان نے ہندوستان کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے کی درخواست مسترد کر دی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوا بازی کے اجلاس میں سیکریٹری ایوی ایشن شاہ رخ نصرت نے کہا ہے کہ ہندوستان نے فضائی حدود کھولنے کی درخواست کی تھی جس پر ہم نے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ہندوستان اپنے لڑاکا طیاروں کو، اگلی پوزیشن سے واپس نہیں بلاتا، ہندوستانی مسافر طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بند رہیں گی۔
انہوں نے ہندوستان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ پاکستانی طیاروں کے لیے ہندوستان کی فضائی حدود کھول دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی مخالفت کی وجہ سے ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے لئے تمام پاکستانی پروازیں بدستور معطل ہیں۔
ہندوستانی فضائیہ نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ بیرونی پروازوں کے لئے ملک کی فضائی حدود کے استعمال پرعائد پابندی ختم کر دی جائے گی۔
ستائیس فروری کو پاکستانی علاقے میں جیش محمد نامی مسلح گروہ کے مبینہ ٹھکانوں پر ہندوستانی فضائیہ کے حملے کے بعد دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھیں۔
https://taghribnews.com/vdciq3a5pt1arw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ