تاریخ شائع کریں2019 13 July گھنٹہ 18:27
خبر کا کوڈ : 429418

شیخ زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے افراد پر سیکورٹی فورس کی فائرنگ

زکزکی کی رہائی کے لیے مظاہرہ کرنے والے پرامن لوگوں پر سیکورٹی فورس کی براہ راست فائرنگ
نائیجیریا کی سیکورٹی فورس نے، اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والوں پر ایک بار پھر فائرنگ کی ہے
شیخ زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے افراد پر سیکورٹی فورس کی فائرنگ
نائیجیریا کی سیکورٹی فورس نے، اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والوں پر ایک بار پھر فائرنگ کی ہے۔
اسلامی تحریک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کادونا شہر میں آیت اللہ زکزکی کی رہائی کے لیے مظاہرہ کرنے والے پرامن لوگوں پر سیکورٹی فورس کی براہ راست فائرنگ میں متعدد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
نائیجیریا کی حکومت نے سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں شہید یا زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق نائیجیریا کی پولیس نے دارالحکومت ابوجا میں مظاہرہ کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔ اس سے پہلے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہونے والے مظاہرین پر سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
آیت اللہ ابراہیم زکزکی دسمبر دو ہزار پندرہ سے جیل میں بند ہیں۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جیل میں آیت اللہ زکزکی کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرائے جانے کی ضرورت ہے۔
یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ عدالتی حکم کے باجود نائیجیریا کی حکومت اور فوج، آیت اللہ ابراہیم زکزکی کو رہا کرنے سے گریز کر رہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchzwnk623nikd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ