تاریخ شائع کریں2019 13 July گھنٹہ 17:18
خبر کا کوڈ : 429400

نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت 18 ستمبر کو کی جاے گی

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے لئے اٹھارہ ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی
پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔
نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت 18 ستمبر کو کی جاے گی
پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے لئے اٹھارہ ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ اسی تاریخ کو فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بری کئے جانے کے خلاف نیب کی اپیل کی سماعت بھی کرے گی۔
پاکستانی ذرائع نے بتایا ہے کہ عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے مذکورہ اپیلوں کی سماعت ستمبر کے مہینے میں کی جائے گی۔
اس رپورٹ کے مطابق دونوں اپیلوں کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ، دونوں مقدمات میں فیصلے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سنائے تھے جنہیں حالیہ ویڈیو اسکینڈل کے بعد کام سے روک دیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciu3a5ut1ar52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ