تاریخ شائع کریں2019 13 July گھنٹہ 16:56
خبر کا کوڈ : 429398

پاکستانی حکومت کے پیش کیے گئے بجٹ کے خلاف ملک گیر ہڑتال

پاکستان میں آج ہونے والی ہڑتال میں اس ملک کی 90 فیصد تاجر برادری شامل ہے
ملک بھر کی تاجر برادری آج شٹرڈاون ہڑتال کررہی ہے لیکن کچھ شہروں میں تاجر تنظیموں نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان بھی کیا ہے۔
پاکستانی حکومت کے پیش کیے گئے بجٹ کے خلاف ملک گیر ہڑتال
پاکستان میں آج ہونے والی ہڑتال میں اس ملک کی 90 فیصد تاجر برادری شامل ہے ۔
حکومت کی جانب سے نافذ کردہ اضافی ٹیکسوں اور اس وصولی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے خلاف ملک بھر کی تاجر برادری آج شٹرڈاون ہڑتال کررہی ہے لیکن کچھ شہروں میں تاجر تنظیموں نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان بھی کیا ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ نے غریب عوام اور تاجر برادری کی چیخیں نکال دی ہیں اور حکومت عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف دینے سے انکاری ہے، اس سلسلے میں کئے گئے مذاکرات بھی حکومت کی وجہ سے ناکام ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد احتجاج کا راستہ اپنایا گیا ہے۔ آج کی ہڑتال وفاقی حکومت کو آئینہ دکھا دے گی۔
دوسری جانب تاجرایکشن کمیٹی نے ہڑتال سے لاتعلقی کااعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے 11 مطالبات میں سے 10 مطالبات تسلیم کرلیے ہیں ، 50 ہزارسے زائد مالیت کی خریداری پرشناختی کارڈ کی شرط صرف رجسٹرڈ تاجروں کے لیے ہے غیررجسٹرڈ کے لیے نہیں ہے۔
https://taghribnews.com/vdceoo8evjh8wxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ