QR codeQR code

یونان میں تیز ہواؤں اور بارشوں نے تباہی مچا دی

یونان میں مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں

12 Jul 2019 گھنٹہ 14:47

یونان کے شمالی حصے میں طوفانی موسم نے تباہی مچادی،تیز ہواؤں اور بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 6 غیر ملکی سیاح ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے


یونان میں مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔
یونان کے شمالی حصے میں طوفانی موسم نے تباہی مچادی،تیز ہواؤں اور بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 6 غیر ملکی سیاح ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔
یونان کے سیاحتی مقام پر طوفانی ہواؤں نے ہر شے تہس نہس کردی جس کے باعث حکام نے ہنگامی صورتحال نافذ کردی۔
تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے،  گاڑیاں الٹ گئیں،بجلی کے پول گر گئے اور بارش کا پانی ریسٹورنٹ میں داخل ہوگیا۔
طوفانی ہواؤں سے گھروں کی چھتوں کو بھی نقصان پہنچا۔


خبر کا کوڈ: 429208

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/429208/یونان-میں-تیز-ہواو-ں-اور-بارشوں-نے-تباہی-مچا-دی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com