تاریخ شائع کریں2019 12 July گھنٹہ 14:31
خبر کا کوڈ : 429201

مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شیخ زکزاکی کی رہائی کا مطالبہ

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے
نائیجیریا کے معروف مذہبی سکالر شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ نائیجیریا کی اسرائیل و سعودی نواز حکومت کی قید میں ہیں جبکہ ان کے بچوں کو بھی شہید کردیا گیا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شیخ زکزاکی کی رہائی کا مطالبہ
نائیجیریا کے معروف مذہبی سکالر شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ نائیجیریا کی اسرائیل و سعودی نواز حکومت کی قید میں ہیں جبکہ ان کے بچوں کو بھی شہید کردیا گیا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام پاکستان بھر میں آج نمازجمعہ کے بعد  آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ ان پر امن مظاہروں میں عالمی برادری سے شیخ ابرہیم زکزکی کی فوری رہائی کیلئے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی جائے گی۔
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ شیخ زکزکی اور ان کے چاہنے والوں پر نائجیرین حکومت کی بربریت کے خلاف یو این او سمیت عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں فوری ایکشن لے۔ نائجیریا میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف عالمی عدالتی کمیشن قائم کر کے تحقیقات شروع کی جائے۔
سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ نائیجریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ معروف اسلامک اسکالر اور اس ملک کے کروڑوں مسلمانوں کے قائد و رہنماء آیت اللہ شیخ ابرہیم زکزکی قید کو چار سال ہو گئے ہیں۔ شیخ ابرہیم زکزکی نے سرزمین افریقہ پر استعماری قوتوں کے خلاف پرامن قیام کیا۔ جس کی انہیں سزا دی جا رہی ہے۔ ان کے بیٹوں سمیت ہزاروں مسلمانوں کو 2015ء کے آپریشن میں شہید کیا گیا اور بے جرم و بے گناہ شیخ ابرہیم زکزکی کو ان کی اہلیہ سمیت تشدد کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ان کے ورثاء کا کہنا ہے کہ انہیں جیل میں سلوپوائزن دیا جارہا ہے۔ ملک کی اعلٰی عدالت انہیں باعزت بری کر چکی ہے، لیکن نائیجیریا کی اسٹیبلشمنٹ انہیں رہا کرنے پر تیار نہیں۔
انہوں نے پاکستانی حکومت سے بھی اپیل کی کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر وہ نائجیرین حکومت سے سفارتی سطح پر شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کرے۔  
https://taghribnews.com/vdchvwnkz23niid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ