تاریخ شائع کریں2019 12 July گھنٹہ 13:56
خبر کا کوڈ : 429198

ایمن الظواھری کے تازہ ویڈیو میں بھارتی فوج پر حملے کرنے کا اعلان

تازہ ویڈیو میں ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کو نشانہ بنانے کے اعلان
القاعد ہ کے سرغنہ ایمن الظواھری کے تازہ ویڈیو میں ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کو نشانہ بنانے کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے
ایمن الظواھری کے تازہ ویڈیو میں بھارتی فوج پر حملے کرنے کا اعلان
ہندوستان کا کہنا ہے کہ اس کی فورسز ملک کی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔
القاعد ہ کے سرغنہ ایمن الظواھری کے تازہ ویڈیو میں ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کو نشانہ بنانے کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے  اس ملک کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ ہندوستانی سیکورٹی فورسز ہمارے شہریوں‘ ملک کے اتحاد‘ سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کرنے میں پوری طرح اہل ہے۔
رویش کمار نے معمول کی بریفنگ میں کہا کہ القاعدہ اقوام متحدہ کے ذریعہ ممنوعہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور اس کے دہشت گرد بھی ممنوعہ ہیں۔ ایسی دھمکیوں پر ہمیں توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
اقو ام متحدہ انسانی حقو ق کونسل کی تازہ رپورٹ میں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تبصرہ کے بارے میں پوچھے جانے پر ترجمان نے کہا کہ تازہ رپورٹ کشمیر کے سلسلے میں جھوٹی اور پروپیگنڈہ پر مبنی ہے۔ رپورٹ کے نتائج ہندوستانی کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتے ہیں ۔
https://taghribnews.com/vdccooq042bqis8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ