تاریخ شائع کریں۲۰ تير ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۲:۳۰
خبر کا کوڈ : 429122

برطانوی سفیر نے ٹرمپ سے شدید اختلافات کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا

برطانوی سفیر کی لیک ہونے والی ای میلز میں ٹرمپ سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آئے تھے
امریکا میں تعینات برطانوی سفیر سرکِم ڈارک نے ای میلز لیک اسکینڈل پر امریکی صدر سے شدید اختلافات کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے
برطانوی سفیر نے ٹرمپ سے شدید اختلافات کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
برطانوی سفیر کی لیک ہونے والی ای میلز میں ٹرمپ سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آئے تھے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں تعینات برطانوی سفیر سرکِم ڈارک نے ای میلز لیک اسکینڈل پر امریکی صدر سے شدید اختلافات کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سرکم نے برطانوی وزیراعظم کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔
برطانوی سفیر نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ گو کہ سال کے آخر میں میری ریٹائرمنٹ ہے تاہم میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ کشیدہ صورت حال میں نئے سفیر کی تعیناتی ضروری ہوگئی ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو گزند نہ پہنچے۔
چند روز قبل برطانوی اخبار میں سر کم ڈراک کی افشا ہونے والی ای میلز شائع ہوئی تھیں جس میں صدر ٹرمپ کو کند ذہن، نااہل اور ناکارہ کہا تھا جب کہ امریکا کو غیر محفوظ ملک اور امریکی پالیسیوں کو غیر یقینی بھی قرار دیا تھا۔
لیک ہونے والی ای میلز پر امریکی صدر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے برطانوی سفیر کو احمق قرار دیا اور ان کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم برطانوی وزیراعظم نے اپنے سفیر کو مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس