QR codeQR code

ایران کی مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی

11 Jul 2019 گھنٹہ 1:29

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی


ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔
شمال مشرقی ایران کی سرحدوں کے معائنے کے بعد تائیباد سٹی میں شیعہ سنی علما اور قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ مسلح افواج ملک کی سلامتی کے حوالے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے سنی اور شیعہ عوام اور انقلابی علمائے کرام دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔
میجر جنرل محمد باقری نے اس سے پہلے تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن جنگ سے ڈرنے والا بھی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کی ممکنہ جارحیت کا منھ توڑ جواب دیں گی۔


خبر کا کوڈ: 429095

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/429095/ایران-کی-مسلح-افواج-کسی-بھی-خطرے-سے-نمٹنے-کے-لیے-پوری-طرح-تیار-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com