تاریخ شائع کریں۲۰ تير ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱:۲۹
خبر کا کوڈ : 429095

ایران کی مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی
ایران کی مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔
شمال مشرقی ایران کی سرحدوں کے معائنے کے بعد تائیباد سٹی میں شیعہ سنی علما اور قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ مسلح افواج ملک کی سلامتی کے حوالے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے سنی اور شیعہ عوام اور انقلابی علمائے کرام دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔
میجر جنرل محمد باقری نے اس سے پہلے تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن جنگ سے ڈرنے والا بھی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کی ممکنہ جارحیت کا منھ توڑ جواب دیں گی۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس