تاریخ شائع کریں2019 11 July گھنٹہ 01:06
خبر کا کوڈ : 429091

ایران، افغانستان کا ایک بہترین پڑوسی ملک ہے

اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان میں امن و استحکام اور ترقی و پیشرفت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان میں امن و استحکام اور ترقی و پیشرفت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ایران، افغانستان کا ایک بہترین پڑوسی ملک ہے
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان میں امن و استحکام اور ترقی و پیشرفت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
حامد کرزئی نے بدھ کے روز ارنا سے گفتگو میں علاقے کی ایک بااثر اور بڑی طاقت کی حیثیت سے ایران کے کردار کو افغانستان میں قیام امن کے لئے تعمیری قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران، افغانستان کا ایک بہترین پڑوسی ملک ہے اور افغانستان، ایران کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کا حامل رہا ہے نیز دونوں ملکوں کے درمیان وسیع خوشگوار تعاون جاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران کو افغانستان میں اہم مقام حاصل ہے اور اس نے افغانستان میں امن و استحکام کے سلسلے میں ہمیشہ قابل قدر تعاون کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ افغانستان کے سلسلے میں امن مذاکرات افغان عوام کی بنیاد پر ہونے چاہئیں اس لئے کہ افغان عوام امن چاہتے ہیں تاکہ برسوں کی جنگ و بدامنی کے بعد انھیں کچھ سکون میسر ہو سکے۔
https://taghribnews.com/vdceoo8ezjh8w7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ