تاریخ شائع کریں2019 10 July گھنٹہ 16:33
خبر کا کوڈ : 429032

پاکستان کے شمالی علاقے میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ

سکیورٹی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک
پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیر ستانکی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے
پاکستان کے شمالی علاقے میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ
پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیر ستانکی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیر ستانکی  تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے شہید و زخمیوں کو میرانشاہ آرمی کیمپ اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خرکمر کے علاقے میں سیکیورٹی اہلکار پیدل جارہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا، ہلاک ہونے والے  اہلکار کی شناخت سپاہی جاوید کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں سپاہی ولی، سپاہی رستم اور سپاہی بلال شامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjthex8uqe8yz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ